ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکولہ میں چٹان کھسکنے کا معاملہ: عدالت نے دیا آئی آر بی کمپنی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

انکولہ میں چٹان کھسکنے کا معاملہ: عدالت نے دیا آئی آر بی کمپنی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

Wed, 14 Aug 2024 12:38:15    S.O. News Service

انکولہ 14/ اگست (ایس او نیوز) تعلقہ کے شیرور میں پیش آئے پہاڑی چٹان کھسکنے اور اس سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کے سلسلے میں شہر کی جے ایم ایف سی عدالت نے نیشنل ہائی وے توسیعی منصوبے کی ٹھیکے دار کمپنی آئی آر بی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

 اس حادثے کے تعلق سے برہمشری نارائن گرو پیٹھ کے پرنوانندا سوامی نے عدالت میں پرائیویٹ شکایت درج کروائی تھی۔

 سوامی جی کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے عدالت نے اتر کنڑا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو ٹھیکیدار کمپنی آئی آر بی کے 8 ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

عدالت نے پولیس سے کہا ہے کہ بھارتیہ نیائے سنہیتا کی دفعہ 175(3) کے تحت کیس درج کرتے ہوئے ایک مہینے کے اندر عدالت کو رپورٹ پیش کی جائے۔


Share: